بھیونڈی ۔30جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی آر ایس ایس کی ہتھک عزت کے ایک مقدمہ کے ضمن آج بھیونڈی عدالت میں حاضرہوئے جہاں راہول کی درخواست کی ریکارڈنگ کیلئے آئندہ پیشی 3 مارچ کو مقرر کرتے ہوئے آج کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ عدالت سے واپسی کے موقع پر راہول نے کہا کہ میری لڑائی اس نظریہ کے خلاف ہے جس نے گاندھی جی کو ہلاک کیاہے ۔