آرچری ورلڈ کپ ہندوستان کو ایک گولڈ ، 2 سلور میڈلس

کولکتہ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دیپیکا کماری نے آج گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ہندوستانی جوڑی ابھیشیک ورما اور پووشا شنڈے نے آرچری ورلڈ کپ مرحلہ IV میں سلور میڈل حاصل کرتے ہوئے اپنا کھاتہ کھولا ہے۔ اس کے علاوہ مینس ٹیم نے بھی سلور میڈل حاصل کیا ہے۔تھرڈ سیڈ ہندوستانی جوڑی کو عالمی نمبر ایک امریکی جوڑی بریڈین گلنتھین اور کرسٹل گاؤوِن کے مقابلے 151-155 سے شکست ہوئی۔ کل رات کھیلے گئے ایک سخت فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے فی کس 38 شاٹس کھیلے، لیکن امریکہ کو ایک پوائنٹ کی سبقت حاصل ہوئی اور ہندوستان 37 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر رہا۔

دباؤ کا سامنا کرنے کی ہندوستان میں طاقت نہیں : مائیکل وان
لندن۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی حالت قابل رحم ہے اور اسے جیمس اینڈرسن پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے خود اپنا گیم فراموش کرنے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔ سابق کپتان مائیکل وان نے ہندوستانی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز اور 54 رنز سے شکست پر یہ تبصرہ کیا جبکہ برطانوی ذرائع ابلاغ نے ہندوستان کی اس ناکامی کو ’’انتہائی کمزوری‘‘ سے تعبیر کیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان وان نے کہا کہ ہندوستان کی یہ شکست افسوسناک ہے کیونکہ ان میں دباؤ کے تحت کھیلنے کی طاقت نہیں پائی جاتی ۔جس ٹیم میں اِسپن میں مہارت حاصل کی تھی، وہ ٹیم معین علی کی گیندوں کو ’’دستی گرینیڈ‘‘ تصور کررہی تھی اور دباؤ کے آگے گھٹنے ٹیک چکی تھی۔