آرٹس کالج کی جگہ پارک کی تعمیر کی غلط منصوبہ بندی

کریم نگر میں کلکٹر کے احکامات کی کاپی نذرآتش ، عوام مخالف طرز عمل مناسب نہیں
کریم نگر /26 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرٹس کالج کی منتقلی کیلئے دئے گئے احکامات کی کاپی کو بہوجن لفٹ فرنٹ کے زیر اہتمام تلنگانہ چوراہے پر نذرآتش کیا ۔ اسمبلی حلقہ کنوینر وسیم احمد کو کنوینر جی کندولا ستم نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 750 غریب خاندانوں کے لڑکے اس کالج میں تعلیم پارہے ہیں۔ آرٹس کالج کے صرف 18 کلاس رومس کو ڈی وی او میں منتقل کیا جانا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے ۔ یہ کمرے کافی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ ایک قابل غور معاملہ ہے ۔ کچھ سیاسی قائدین پر الزام لگارہے ہیں کہ مخالف سیاسی پارٹیوں کو کچھ کام نہیں ہے۔ ہم ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کی طرف توجہ دے رہے ہیں تو رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کشا تعجب چیز ہیں ۔ شہر میں تاحال جتنے پارک ہیں پہلے ان کی ترقی پر تو کام شروع کریں ۔ جس جگہ منہدم کی گئی تھی دوبارہ آرٹس جونئیر کالج کی دوبارہ تعمیر کی جانی ہوگی ۔ مطالبہ کیا کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی عمل آوری ہوگی کہا گیا ۔ اب تک شروعات نہ کرسکے ۔ موجودہ تعلیمی ادارہ جات کی عمارت کو ڈھا دیا گیا ۔ پارک ضروری ہے یا کالج عوام کی رائے لے کر عمل کریں ۔ قلب شہر میں جونئیر کالج کی عمارت منہدم کرکے وہاں پارک بنایا جانا سمجھ سے باہر ہے ۔ تعلیم ضروری ہے یا عوام کیلئے پارک یہ ان کی سمجھ میں نہیں آرہا ہے ۔ دراصل قلب شہر میں اس تعلیم گاہ کی جگہ حاصل کرنے کے پیچھے کوئی اور سازش کارفرما ہے ۔ اس موقع پر رمیش نریش سلیم معراج پوچما دیوی کمل وغیرہ شریک تھے ۔ دریں اثناء تلگودیشم نے بھی کہا کہ شہر کے بیچوں بیچ غریب خاندانوں کے بچوں کی تعلیم کیلئے موجودہ آرٹس کالج کی عمارت کو منہدم کیا جاکر وہاں عوام کی تفریح کیلئے پارک کی تعمیر کا مقصد کیا ہے۔ تعلیم ضروری ہے یا تفریح ضروری ہے ۔ پہلے یہ فیصلہ کرلیا جانا چاہئے ۔ آرٹس کالج کو یہاں سے کسی دور مقام پر منتقل کرنے کے فیصلے سے باز آجائیں ۔ ٹی ڈی پی حلقہ اسمبلی انچارج کے آگیا نے انتباہ دیا ۔ ضلع ٹی ڈی پی دفتر میں منعقدہ پارٹی اجلاس میں حکومت ضلع انتظامیہ کی جانب سے جونئیر کالج کی عمارتوں کے انہدام کی مذمت کی اور کہاکہ شہر میں کئی پارکس ہیں لیکن کسی ایک کی بھی بہتر طریقہ سے دیکھ بھال نہیں ہو رہی ہے ۔ عہدیداروں کی غفلت نااہل پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی غلط فیصلہ ہے ۔ عوام ٹی آر ایس کو وقت آنے پر سبق سکھائیں گے ۔ اس موقع پر اے کے سلیم ٹی رمیش سرینواس وجئے کمار ملیشم بالاگوڑ واجد خان ، محبوب خان ونیت نرسیا لکشمی وغیرہ شریک تھے ۔