آروگیہ شری علاج سے متعلق بیداری پروگرام

یلاریڈی۔/2 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے رام پلی تانڈا کی عوام کو آروگیہ مترا مسٹر انیل کمار آروگیہ شری اسکیم سے متعلق علاج کیلئے شعور بیداری پروگرام منعقد کرتے ہوئے بتایا کہ آروگیہ شری اسکیم کے تحت 948 اقسام کے امراض سے متعلق آپریشن و علاج کیا جاتا ہے جس میں زیادہ تر قلب ، اپینڈکس، پھیپھڑوں ، گردوں، کینسر، جوڑوں وغیرہ سے متعلقہ امراض کا علاج ہوتا ہے۔ انہوں نے آروگیہ شری سے ہونے والے فوائد کی تشریح کی۔ اس سے عوام کو استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔ اب تک ہی منڈل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے اس اسکیم سے استفادہ کیا ہے۔ اس موقع پر لکشما ریڈی ، باور سنگھ، دوپیا، بیریا اور آروگیہ شری عملہ موجود تھا۔

سرسلہ میں ٹی آر ایس کارکنوں کا آج اجلاس
گمبھی راؤ پیٹ۔/2جنوری، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سرسلہ کی ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں کا اجلاس 3 جنوری کو پدما نائیکا کلیانہ منڈپم سرسلہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں تلنگانہ ورکنگ پرپریسیڈنٹ و رکن اسمبلی حلقہ سرسلہ کے ٹی را ما راؤ شرکت کرتے ہوئے مخاطب کریں گے۔