نلگنڈہ ۔ 17جون ( سیاست ذسٹرکٹ نیوز) آروگیہ شری اسکیم کے تحت جملہ 938 امراض کے علاج کی سہولتیں فراہم ہیں ۔ اس خصوص میں دیہی علاقوں کی عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ سرکاری دواخانوں اور آروگیہ سنٹرس کے یہاں ان امراض سے متعلق معلومات تحریر کرنے کا انچارج کلکٹر ستیہ نارائنا نے عہدیداروں پر زور دیا ۔ حیدرآباد میں واقع مختلف دواخانوں اوڈلینڈ‘ مڈی سٹی اور آئی این ٹی و دیگر خانگی دواخانوں کے تعاون سے آج ضلع مستقر کے اسٹار فنکشن ہال میں میگا آروگیہ شری مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس کیمپ کا ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر وینکٹ راؤ نے افتتاح کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے غریب خاندانوں کو بہترین طبی امداد بہم پہنچانے کی غرض سے اسکیم کو روشناس کروایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2007ء سے تاحال آروگیہ شری اسکیم سے ضلع میں ایک لاکھہ 10ہزار افراد نے استفادہ کیا ہے۔ انجہوں نے کہا کہ آروگیہ مترا کارکن مریضوں سے دوستانہ تعلقات رکھتے ہوئے مفت طبی امداد پہنچانے کیلئے شعور بیدار کریں ۔ اس میگاکیمپ کے انعقاد کے موقع پر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر رخصت پر رہتے ہوئے میگا کیمپ میں انچارج عہدیدار کو شرکت کروانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے آرگیہ مترا کارکنوں پر زور دیا کہ وہ دیہی و دور دراز کے علاقوں کی عوام کو اس اسکیم سے متعلق معلومات فراہم کرواتے ہوئے استفادہ کروائیں ۔ اس میگا کیمپ میں ضلع انچارج کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا ‘ اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر وینکٹ راؤ نے بھی طبی معائنہ کروایا ۔اس پروگرام میں کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ملا ریڈی ‘ کمشنر بلدیہ کے علاوہ دیگر عہدیدار شریک تھے ۔