عادل آباد۔8مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر عادل آباد کے اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم میں آرمی رکروٹمنٹ ریالی میں آج ضلع میدک اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے سرٹیفیکٹ کی جانچ کا کام جاری رہا جس کے بعد ابتدائی طور پر ’’قد ‘‘ اونچائی کا معائنہ کیا گیا جبکہ قبل ازیں 7429 نوجوانوں نے اس ریالی میں حصہ لیا جن میں ضلع عادل آباد کے 3012 ‘ نظام آباد کے 2759 ‘ کریم نگر کے 1658 شامنل تھے ۔ ایک روز قبل نظام آباد 850 نوجوان ’قد‘ اونچائی میں ‘ سرٹیفیکٹ کی جانچ میں 189 جہاں ایک طرف مسترد ہوئے وہیں 1720 دوڑ کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کیا جبکہ کریم نگر 1658 نوجوانوں نے دوڑ کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔ قد کی جانچ میں 26نوجوان مسترد کردیئے گئے ۔ موسم گرما اور تیز دھوپ کا لحاظ رکھتے ہوئے صبح کی اولین ساعتوں میں پانچ بجے سے آرمی رکروٹمنٹ ریالی میں دوڑ کے مقابلوں کو عمل میں لایا جارہا ہے جس کے بنا ہر دوڑ کے مقابلوں میں شرکت کرنے نوجوان جنہیں ٹوکن حاصل ہوچکے ہیں وہ صبح 4بجے سے اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم میں اپنی باری کا انتظار کیا کرتے ہیں 5.40منٹ میں 1.6کلومیٹر کی دوڑ میں 300نوجوانوں کا بیاچ بناکر دوڑ کے مقابلوں میں شامل کیا جارہا ہے جبکہ دیگر ٹسٹ بھی مرحلہ وار کئے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ضلع مستقر عادل آباد میںپہلی مرتبہ آرمی رکروٹمنٹ ریالی کا اہتمام کیا گیا جہاں تلنگانہ ریاست کے پانچ اضلاع سے 1100 نوجوانوں کو فوج میں شامل کیا جارہا ہے ۔ تمام ٹسٹ میں منتخب ہونے والے فوجی نوجوانوں کو ابتداء میں 26ہزار روپئے ماہانہ اجرت دی جائے گی ۔ٹریننگ کے بعد ڈیوٹی پر مامور ہونے پر مزید اس میں 10ہزار روپئے کا اضافہ کرتے ہوئے 36ہزار روپئے ماہانہ دیا جائے گا ۔