آرمینیا کے بندوق بردار نے تمام یرغمالوںکو رہا کردیا

ایراوان ۔ 31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) بندوق بردار نے طویل صف آرائی کے بعد جو پولیس کے ساتھ ہوئی تھی آرمینیا میں اپنے آخری دو یرغمالوں کو رہا کردیا ۔ اس طرح دارالحکومت ایراوان میں احتجاجی مظاہرے بند ہوگئے جو احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے دہل کر رہ گیا تھا ۔ آرمینیا میں ملک گیر سطح پر انتشار پیدا ہوگیا تھا جب کہ ایک مسلح افراد نے ایروان میں 17جولائی سے کئی افراد کو یرغمال بناکر رکھا تھا ۔ ایسا معلوم ہوتاہے کہ طویل محاصرہ ختم ہوچکا ہے ۔ بندوق بردار نے ہتھیاروں کے ذخیرہ پر قبضہ کرلیا تھا اور ایک پولیس افسر کو ہلاک کردیا تھا ۔
امریکہ سے گلین کو حوالے کردینے انقرہ کے میئر کا مطالبہ
انقرہ ۔31جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے اسلامی مبلغ فتح اللہ گلین کو ترکی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ یہ شک و شبہ دور ہوجائے کہ 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں امریکہ میں ملوث تھا ۔ انقرہ کے میئر ملیح گوکسیک نے کہا کہ ترکی ایک ایسے دور سے گزر رہا ہے جب کہ اعلیٰ سطحی عہدیدار بھی قتل کے خطرے سے دوچار ہیں ۔ ترکی نے گلین پر الزام عائد کیا ہے کہ بغاوت کی سازش انہوں نے ہی تیار کی تھی ۔ وہ اپنے پیروں کے ساتھ جو ترکی کے تمام محکموں میں موجود ہیں متوازی حکومت قائم کرنا چاہتے تھے ۔فی الحال وہ وہ پن سلوانیہ میںمقیم ہیں ۔