آرمور کے وفد کی وزیر پنچایت راج سے ملاقات

آرمور ۔ 5 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور کے دیہات سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس قائدین نے آرمور رکن اسمبلی کے ہمراہ پنچایت راج منسٹر کے تاراکا راما راؤ ( کے ٹی آر ) سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد پیش کی اس کے علاوہ آرمور کے مختلف مقامات کیلئے ترقیاتی کاموں کیلئے نمائندگی کی گئی اس موقع پر وزیر پنچایت راج نے انہیں فنڈس جاری کرنے کا تیقن دیا اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین بوجا ریڈی ، کے چنا ریڈی اور آرمور منڈل دیہات کے دیگر لوگ موجود تھے ۔