آرمور کے ترقیاتی کاموں کیلئے 2کروڑ کی منظوری

آرمور۔27فبروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نمائندہ آرمور سید ظفر علی رکن اسمبلی جیون ریڈی نے آرمور کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے آرمور منڈل کے شہر پرکٹ ہپنچ کر این آر ای جی ایس اسکیم کے تحت منظور کئے گئے 40لاکھ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جس میں ایس سی کالونی کیلئے سی سی روڈس اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں ۔ اس کے بعد رکن اسمبلی نے آرمور کے دیہات مامڈپلی ‘ گووند پیٹ سربریال وغیرہ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ اسمبلی آرمور میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے 2کروڑ روپئے کی منظوری عمل میں آئی اور بتایا کہ اس طرح سے کے سی آر کی قیادت میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے ۔ آگے کہا کہ ہماری حکومت کے ترقیاتی پروگرام کو دیکھتے ہوئے کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر قائدین ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ اس موقع پر کانگریس سے تعلق رکھنے والے وارڈ ممبر و دیگر قائدین جس میں بالکشن ‘ بنکی موہن وغیرہ نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ‘ انہیں رکن اسمبلی نے کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کے علاوہ ضلع پریشد ممبر ساندنا‘ مقامی سرپنچ وجیا لکشمی نارائنا ‘ منڈل پریشد صدر نرسیا ‘ نائب صدر باجنای ‘ ایم پی ٹی سی پدما موہن ‘ ظہیر علی ‘ محمد ساجد علی کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین محمد اکبر علی ‘ محمد معز ‘ عبدالنعیم موجود تھے ۔