آرمور کے اردو ٹیچر کو ایوارڈ

آرمور ۔ 11 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بہترین خدمات پر آرمور منڈل پرکٹ شہر کے ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم کے مدرس محمد مختار الدین کو ضلع کلکٹر کے ہاتھ بسٹ ٹیچر ایوارڈ تفصیلات کے بموجب یوم اساتذہ تقریب ضلعی سطح پر منائی گئی یہ تقریب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سرینواس چاری کی نگرانی میں انجام دی گئی اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع کلکٹر رونالڈراس نے شرکت کی اس موقع پر بہترین خدمات انجام دینے والے 48 اساتدہ جس میں پرکٹ ضلع پریشد ہائی اسکول کے ریاضی کے مدرس ( اردو میڈیم ) بھی شامل ہیں ۔ یوم اساتذہ تقریب راجیو گاندھی آڈیٹوریم نظام آباد میں ضلع کلکٹر رونالڈراس کے ہاتھوں بسٹ ٹیچر ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے علاوہ ڈی ای او نظام اباد ، ضلع پریشد چیرمین دفیدار راجو ، میئر نظام آباد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔