آرمور میں 9اپریل کو دینی تربیتی اجتماع

آرمور۔/3اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور مسجد آمینہ میں علمائے کرام نے ایک مشاورتی اجلاس رکھا جس میں ضلع نظام آباد کے ذمہ دار علمائے دین مولانا ولی اللہ قاسمی، مفتی سعید اکبر، مولانا عابد قاسمی اور دیگر نے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس میں علماء، حفاظ و دیگر عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ  تحفظات کی جانب سے ضلع نظام آباد کے مدرسہ مظہر العلوم میں ایک تربیتی پروگرام رکھا گیا ہے جس میں ملک کی مشہور شخصیتوں کے علاوہ مولانا عبید الرحمن اظہر ندوی، مولانا عبدالقوی و دیگر کے نصیحت آموز بیانات ہوں گے۔ یہ تربیتی اجتماع 9 اپریل صبح 9تا 5 بجے دن تک رہے گا۔ اس تربیتی اجتماع میں علماء و حفاظ کی شرکت ضروری ہے اس کے علاوہ بعد نماز مغرب خطاب عام ہوگا۔