آرمور میں 20 ڈسمبر کو جلسہ عقیدہ ختم نبوت

باطل فرقوں سے مسلمانوں کو محفوظ رکھنے کی مساعی
آرمور /11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تحفظ ختم نبوت سوسائٹی کی جانب سے آرمور میں دفتر ختم نبوت سوسائٹی پر پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر تحفظ ختم نبوت سوسائٹی مولانا اکرام الدین نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم ختم نبوت کی جانب سے قادیانی فرقے اور عیسائی فرقے سے کئی معصوم مسلمانوں کو مرتد ہونے سے بچایا گیا ۔ اس کے لئے بیشتر دیہاتوں میں تنظیم تحفظ ختم نبوت کی جانب سے معلمین کا تقرر کیا گیا ہے تاکہ یہاں کے مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات سے آراستہ کیا جائے باطل فتنوں سے دور رکھا جائے گا ۔ اس ضمن میں 20 ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام کلاسک گارڈن فنکشن ہال پرکٹ منڈل آرمور پر بعنوان عقیدہ ختم نبوت کی حقیقت و رد عیسائیت اور مکاتب قرآنیہ کی اہمیت پر جلسہ رکھا گیا ہے ۔ اس ماہ ڈسمبر میں جلسہ رکھنے کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ عیسائی اور قادنیوں کیلئے یہ ماہ اہمیت رکھتا ہے ۔ اس ماہ میں غریب دیہاتی مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کیا جاتا ہے اور ان کے پروگراموں میں لالچ دے کر لیجایا جاتا ہے ۔ اس لئے ہم نے اس ماہ کا انتخاب کرتے ہوئے آرمور ڈیویژن کے تمام مقامات اور دیہاتوں پر سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ باطل فرقوں کی طرف معصوم مسلمان نہ بھٹکیں اس پروگرام میں جلسہ کے پوسٹرس کی رسم اجراء انجام دی گئی ۔ اس موقع پر تحفظ ختم نبوت کے ذمہ دار مفتی نور عالم ، محمد یوسف الدین ، حافظ عبدالمجید ، حافظ محمد جلال الدین نے شرکت کی ۔