آرمور میں ہمارا گاوں ہمارا منصوبہ پروگرام

آرمور ۔ 17۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور منڈل کے پرکٹ شہر کی گرام پنچایت میں ہمارا گاوں ہماری ترقی کے عنوان پر ایک گراما سبھا رکھا گیا ۔ اس میں پرکٹ شہر سے تعلق رکھنے والے تمام وارڈس میں ترقیاتی کاموں کی فہرست تیار کی گئی اور عوام سے درخواستیں حاصل کی گئی اس موقع پر مختلف خواتین نے راشن کارڈس و پلاٹس کیلئے درخواستیں پیش کی ۔ کچھ لوگوں نے الکٹرسٹی و دیگر مسائل رکھے یہ پروگرام پرکٹ سرپنچ وجیالکشمی کی نگرانی میں چلایا گیا اس پروگرام میں گرام پنچایت سکریٹری دھنجیا گوڑ ، وی آر او پرکٹ ، الکٹرسٹی لائن مین گنگارام اور مختلف شعبوں کے ملازمین نے شرکت کی ان کے علاوہ مقامی ایم پی ٹی یس وارڈ ممبرس عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔