آرمور میں گاڑیوں کی تنقیح

آرمور ۔/26ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں خواتین کے گلے سے طلائی زیورات کے سرقہ کی وارداتیں کئی دنوں سے ہوتی جارہی ہیں جس کے تحت آرمور سرکل انسپکٹر روی کمار کی جانب سے وقفہ وقفہ سے موٹر گاڑیوں کی تنقیح کی جارہی ہے۔ سرکل انسپکٹر نے تنقیح کے دوران نمبر پلیٹ نہ رکھنے اور صحیح طور پر دستاویزات نہ رکھنے والی 10موٹر گاڑیوں کو پکڑ اور انہیں ضبط کرلیا گیا۔