آرمور ۔ 28مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میونسپل انتخابات میں ٹیآر ایس و کانگریس پارٹی میں سخت ٹکراؤ کا امکان ہے ۔ چیرمین کی کرسی حاصل کرنے کیلئے ان دونوں پارٹیوں کے قائدین مصروف ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب آرمور میں ٹیار ایس کانگریس پارٹی میں آرمور بلدیہ الیکشن کا وقار کا مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ یہ انتخابات کا اثر پارلیمنٹ و اسمبلی انتخابات پر پڑسکتا ہے ۔ اس طرح سابق اسپیکر و انچارج حلقہ آرمور اسمبلی کانگریس سریش ریڈی نے آرمور میونسپل انتخابات کو اہمیت دیتے ہوئے مستقر میں رہتے ہوئے تمام 23وارڈوں کا دورہ کرتیہ وئے مختلف پارٹیوں کے لیڈرس اور ووٹرس کو اپنی طرف راغب کررہے ہیں ۔ آج انہوں نے وارڈ نمبر 1, 2, 23, 6, 7 انتخابی مہم چلائی ۔ اس کے علاوہ ٹی آر ایس انچارج حلقہ اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے بھی اس انتخابات کو وقار کا مسئلہ بناتے ہوئے مستقر میں رہتے ہوئے انتخابی مہم چلارہے ہیں اور دیگر پارٹی قائدین کو ٹی ار ایس میں شامل کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ آج دخترکے سی آر ریاستی لیڈر ٹی آر ایس کویتا نے وارڈ نمبر 5‘6‘ 7 ‘8 ‘9 ‘20 میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے پیدل دورہ کیا اور انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔