آرمور میں چار نامزدگیاں مسترد

آرمور 11 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آرمور حلقہ اسمبلی الیکشن آفیسر مسٹر گجنا نے صحافیوں کو بتایا کہ حلقہ اسمبلی آرمور کے لئے جملہ 25 نامنیشن داخل کئے گئے جس میں آج نامینیشن درخواستوں کی جانچ کے دوران 4 نامنیشن کو خارج کردیا گیا جس مںیکاٹپلی اشوک ، اندرا سینا ریڈی، گنگا نرسیا، گوپال نگیش شامل ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وائی ایس آر کانگریس کے امیدوار شیخ محبوب علی عرف بابا کے تعلق سے کانگریس قائدین نے شکایت درج کروائی تھی کہ وہ ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے امیدوار عبدالمجید کو نامنیشن کے دوران پراپوز کیا تھا اس لئے انہیں ناہل قرار دیا جائے لیکن تمام جانچ کے بعد الیکشن آفیسر نے انہیں اہل قرار دیا۔ اس موقع پر آرمور تحصیلدار وجیا لکشمی نائب تحصیلدار ستیش ریڈی و دیگر موجود تھے۔