آرمور میں میونسپل دفتر کے پاس ملگیوں کی تعمری کا منصوبہ

آرمور 20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میونسپل دفتر کے احاطے کے روبرو موجود ٹھیلے ہٹاکر ملگیاں تعمیر کرنے کیلئے میونسپل چیر مین و کونسلرس کا ارادہ ہے، اس ضمن میں میونسپل چر مین نائب چیر مین لمباگوڑ کونسلرس سڑک وینود، محمود علی، پنڈت پریم کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین ملک بابا، عبدالرحمن، سنجے سنگھ ببلو،رنگنا اور میونسپل کمشنر سی وی این راجو میونسپل نے ٹھیلوں کو ملگیات بنانے کے مقام کا معائنہ کیا اور میونسپل کمشنر نے بتایا کہ جلد ہی اس پروگرام کو قطعیت دی جائے گی۔ اس کے بر خلاف سابق میں اس کھیلوں کی جگہ سڑک نکالنے اور یہاں پر ملگیاں بنانے کیلئے سابقہ چیر مین کنچٹی گنگا دھر کی جانب سے کوشش کی گئی اور دیگر نے بھی اس تعلق سے پیروی کی لیکن یہ مسئلہ تعطل کا شکار ہوگیا۔ اور اس سے قبل کچھ افراد نے کورٹ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے اسے روکا گیا۔