آرمور میں مسجد کے تعمیری کاموں کا آغاز

آرمور۔ 11 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحفظ ختم نبوت کی جانب سے آرمور منڈل کے دیہات دیگاؤں میں مسجد کی تعمیری کاموں کا آغاز کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب دیگاؤں جو آرمور سے کچھ کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ یہاں پر مسلم حضرات رہتے بستے ہیں جس کے لئے یہاں مسجد کی ضرورت تھی، جس کے لئے تحفظ ختم نبوت تنظیم کی جانب سے اس مسجد کیلئے رقم دینے کا اعلان کیا گیا۔ اس کی بنیاد وغیرہ کا خرچ مقامی حضرات کے ذمہ ہے۔ اس طرح اس مسجد کے تعمیری کاموں کا آغاز مقامی طور پر شروع کیا گیا۔ اس موقع پر تحفظ ختم نبوت آرمور کے نائب صدر محمد یوسف، دیگر ……عبدالسمیع مقامی ایم پی ٹی سی کے علاوہ دیگر مقامی حضرات موجود تھے۔