آرمور میں قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا

آرمور۔/17ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر ارمور روی کمار نے بتایا کہ آرمور میں حسن آباد کالونی میں ایک کھلی جگہ میں قمار بازی میں مصروف 4افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے قبضہ سے 3550 روپئے ضبطکرلئے گئے اور ایک کیس رجسٹر کرتے ہوئے ریمانڈ کو بھیج دیا گیا۔

٭آرمورمیں مٹکہ ایجنٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے رقم اور مٹکہ ضبط کرلیا گیا۔ سرکل انسپکٹر آرمور روی کمار کے مطابق آرمور محلہ بڑا بازار علاقے سے مٹکہ ایجنٹ ڈی لکشمی نارائنا 40سالہ کو مٹکہ نمبرات حاصل کرنے کے دوران حراست میں لے لیا گیا اور اس کے قبضہ سے 500 روپئے مٹکہ چارٹ ضبط کرلی گئی اور کیس درج کرلیا گیا۔