آرمور میں طلبہ تنظیم کا احتجاجی مظاہرہ

کلکٹریٹ نارائن پیٹ کے روبرو کسان کا اقدام خود کشی
حکومت کی جانب سے پٹہ پاس بکس کی اجرائی میں نا انصافی اور بے قاعدگیوں کا الزام

نارائن پیٹ ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز): نارائن پیٹ کلکٹریٹ کے روبرو آج ایک کسان نے خود کشی کی کوشش کی جس کو فوری ڈسٹرکٹ ہاسپٹل نارائن پیٹ منتقل کیا گیا ۔ جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نارائن پیٹ ضلع کے دامرگدہ ، منڈل کے موضع کیاتن پلی سے تعلق رکھنے والا کسان نرسمہلو نے آج کلکٹریٹ کے روبرو یہ کہتے ہوئے کیڑوں کو مارنے والی دوا پی لی کہ اس کی دو ایکڑ اراضی کو حکومت نے حالیہ سروے کے ذریعہ نئے پٹہ پاس کی اجرائی عمل میں لائی ہے وہ سراسر نا انصافی پر مبنی ہے ۔ پٹہ پاس بک میں اس کی مالکیت کی اراضی کو صرف ایک گنٹہ بتائی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے جو زمینات کا سروے کروا کر نئے پاس بک اجراء کئے ہیں اس میں کئی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ سینکڑوں سال سے پشت در پشت اپنی محنت شاقہ سے کمائی ہوئی مملوکہ اراضی کو حکومت نے دوسروں کی اراضی قرار دیتے ہوئے کسانوں سے ان کی زمینات سے انہیں بے دخل کردیا ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مترادف سینکڑوں کسان اس نئے سروے سے اپنی کاشت کی زمینات سے بے دخل ہوگئے ہیں ۔ نرسمہلو جیسے سینکڑوں کسان روزانہ تحصیل دفاتر کا چکر کاٹ رہے ہیں لیکن ان کی کوئی ثنوائی نہیں ہوتی ۔۔