آرمور میں صفائی کے ناقص انتظامات

آرمور۔/26 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل کے شہر پرکٹ کے مختلف محلہ جات میں گرام پنچایت کی جانب سے صاف صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے یہاں کی آب و ہوا متاثر اور پاس میں رہنے والے افراد و بچوں کی صحت متاثر ہورہی ہے۔ تفصیلات کے بموجب پرکٹ گرام پنچایت کی جانب سے مسلم محلہ جات میں صاف صفائی کرنے کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں کی توجہ دہانی کے باوجود صاف صفائی کئی دن تاخیر سے کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں اسلام پورہ برکت پورہ و دیگر علاقوں میں گندگی کی وجہ بدبو پھیل رہی ہے اور بچوں و بڑوں کی صحت متاثر ہورہی ہے۔ یہاں پر وارڈ ممبرس اور مقامی گرام پنچایت سکریٹری توجہ نہیں دے رہے ہیں یہاں کے عوام حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقوں میں بہتر صاف صفائی کے انتظامات بہم پہنچائیں جائیں تاکہ عوام بیماریوں میں مبتلاء نہ ہوں۔