آرمور میں ریاگنگ کے مضر اثرات کے عنوان پر ورکشاپ

آرمور 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آرمور میںوجئے جونیرکالج مںیریاگنگ کے طلباء پر مضر اثرات کے عنوان پر ایک ورکشپ منعقد کیا گیا جس میںمہمان خصوصی کی حیثیت سے سرکل انسپکٹر آرمور روی کمار نے شرکت کی ۔ روی کمار نے طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ملک کے مستبل ہیں۔ نوجوان طلباء اپنے صلاحیتوں کے ذریعہ سائنس کے ساتھ ساتھ اخلاق کو بہتر کریں ۔ ریاگنگ ایک غلط کردار ہے اس سے دور رہیں اس کے ذریعہ اپنی تعلیم کو خراب نہ کریں۔ اس پروگرام میں کالج چیر مین گنگا موہن پرنسپل رام کے علاوہ اساتذہ و اولیائے طلباء موجود تھے۔