آرمور میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد

آرمور۔ یکم جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور سرکاری دواخانہ میں ضلع کلکٹر نظام آباد یوگیتا رانا کے ہاتھوں خون کے عطیہ کیمپ کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نظام آباد یوگیتا رانا نے بتایا کہ تلنگانہ یوم تاسیس پروگرام کے تحت یہ خون کا عطیہ کیمپ رکھا گیا ہے اور اس موقع پر یہاں موجود عہدیداروں کو بتایا کہ تلنگانہ یوم تاسیس پروگراموں کو بہترین اور منظم انداز میں منعقد کریں۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے علاوہ جوائنٹ کلکٹر رویندر ریڈی، آر ڈی او یادی ریڈی، ڈی ایس پی آرمور رام ریڈی نے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پرمیڈیکل عہدیداران ڈی ایم ایچ او نظام آباد، تحصیلدار آرمور، ایم پی ڈی او آرمور، ضلع پریشد ممبر ساندنا منڈل پریشد صدر نرسیا، میونسپل چیرمین آرمور، سواتی سنگھ کے علاوہ آرمور ڈیویژن کے مختلف عہدیدار اور سیاسی قائدین موجود تھے۔

آر ٹی سی بس اور موٹر سیکل میں تصادم ، ایک شخص ہلاک
کاغذ نگر۔ یکم جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں خطرناک حادثہ میںموٹر سیکل سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر مستقر کے پٹرول پمپ کے روبرو آج کاغذ نگر اور منچریال جانے والی آر اینڈ بی سڑک پر آر ٹی سی بس اورموٹر سیکل میں تصادم ہوگیا جس میں ریاست مہاراشٹرا کا متوطن موٹر سیکل سوار بالاجی برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ کاغذ نگر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کاآغاز کردیا گیا۔