آرمور۔ 12 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل مامڈپلی دیہات میں دو دن قبل ہوئے بھارتی نامی خاتون کے قتل کیس میں آرمور پولیس نے کامیاب تحقیقات کرتے ہوئے قاتلوں کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او آرمور رگھویندر کے مطابق ترملا دواخانہ کے پیچھے موجود سی سی کیمروں کی مدد سے قاتلوں کا پتہ لگا گیا اور بتایا کہ مقتول کے بازو مکان میں رہنے والی ٹی چترا نامی خاتون کی صحت کچھ عرصہ سے خراب تھی اور اس کا شک تھا کہ بھارتی اس پر جادو وغیرہ کروا رہی ہے۔ اس نے اس کے بھانجے مہیندر (چنٹو) اور اس کے دوست راجیندر گوڑ اور پرکٹ رنجیت کی مدد سے بھارتی کا قتل کرڈالا۔ اس طرح ان چار افراد پر کیس درج کرتے ہوئے کورٹ کو ریمانڈ کردیا گیا۔ اس پریس میٹ کے دوران ایس ایچ او کے علاوہ سب انسپکٹر محمد یعقوب موجود تھے۔