آرمور۔18مارچ ( ذریعہ ڈاک) جمعیت العلماء آرمور کے زیراہتمام قاضی حافظ عبدالمجید جوائنٹ سکریٹری جمعیت العلماء آرمور کی اطلاع کے بموجب آرمور میں اردو گھر شادی خانہ سعیدآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ 21مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا لئیق قاسمی شکر نگر بودھن کریں گے ۔ مولانا عتیق قاسمی صدر صفا بیت المال ظہیرآباد خطاب کریں گے ۔ جلسہ میں سیرت پاکؐ کے تقریری مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلباء وطالبات کو انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ جن میں قابل ذکر پہلا انعام 1500/-روپئے ‘د وسرا 1000/- اور تیسرا انعام 500/-روپئے ہے ۔ اس طرح اردو اور انگلش میڈیم کے طلباء وطالبات کے چار گروپ میں 12000/-روپئے تقسیم کئے جائیں گے اور دیگر طلبہ کو ترغیبی انعامات دیئے جائیں گے ۔