آرمور /30 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور جماعت اسلامی آرمور کے زیر اہتمام بعنوان استقبالیہ رمضان پر ایک جلدہ منعقد کیا گیا ۔ یہ جلسہ رحمانیہ مسجد آرمور میں رکھا گیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان نیکیوں کا مہینہ ہے ۔ آخرت کو سنوارنے تنخواہ حاصل کرنے کا مہینہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دنیا کے معمولی کاروبار کیلئے ایک ٹائم ٹیبل ترتیب دئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بارش کا موسم ہو یا سرما کا موسم ہو انسان تیاری کرنا ہے ۔ اگر مکان کی چھت کمزور ہوتو اسے ٹھیک کرتا ہے تاکہ برسات کا پانی گھر میں داخل نہ ہو ۔اسی طرح کاروبار کرنے والے اس کے کاروبار کے سیزن کی تیاری کرتا ہے ۔ اس کیلئے سہولتیں مہیا کرتا ہے ۔ لیکن ایک عظیم اہ مبارک ہم پر سایہ نگت ہونے کو ہے ہم اس کی کیا تیاری کرتے ہیں ۔ تیاری کرنے کی ضرورت ہے ، تلاوت کا نیکی کے کاموں کا ، کاروبار کا ، عبادت کا ٹائم ٹیبل بنانے کی ضرورت ہے تاکہ آخروی کامیابی حاصل ہو اس موقع پر جماعت اسلامی کے رفقاء کے علاوہ دیگر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔