آرمور /30 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلگودیشم یونٹ آرمور کی جانب سے کسانوں کی خودکشی اور دیگر مسائل کو لیکر نظام ساگر کنال برانچ پر راستہ روکو دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر تلگودیشم حلقہ انچارج آرمور راجارام یادو نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی آر ایس حکومت کی غلط پالیسی اور کسانوں کے سمائل کو یکسر نظر انداز کرنے کی وجہ کسان قرض کا شکار ہوتے ہوئے خودکشی کرنے پر مجبور وہر رہے ہیں ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ خودکشی کرنے والے کسانوں کو 10 لاکھ روپئے ادا کئے جائیں اور کسانوں کو مفت میں زرعی بیج اور کھاد دئے جائیں ۔ اس موقع پر تلگودیشم میونسپل فلور لیڈر نرسمہا ریڈی و دیگر قائدین پولا سدھاکر کے علاوہ کسانوں کی پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔