آرمور۔ یکم اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور منڈل پرکٹ شہر میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا بے رحمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا جبکہ 27ستمبر کو 3:30بجے دن پرکٹ شہر سے تعلق رکھنے والا گنگادھر 65سالہ جو کئی دنوں سے بیمار تھا اس کے جھلس کر فوت ہونے کی اطلاع پر ڈی ایس پی آرمور سرکل انسپکٹر روی کمار آرمور نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا اور یہاں سے تمام تفصیلات حاصل کی اور انہیں رکھے ہوئے کیروسین کا باٹل، شراب کی باٹل وغیرہ دیکھ کر انہیں شک ہوا اور افراد خاندان سے پوچھ تاچھ کے بعد مقتول کے بڑے لڑکے کاشی رام کو حراست میں لے لیا گیا۔ تشخیص کے دوران کاشی رام نے اپنا جرم قبول کرلیا۔ ڈی ایس پی رام ریڈی نے بتایا کہ کاشی رام جو الکٹریشن کا کام کرتا ہے جو کئی دنوں سے کام چھوڑ کر شراب پینے کا عادی ہوچکا تھا جسکی وجہ سے اسکی بیوی اسے چھوڑ کر میکے چلی گئی ۔ کاشی رام اس کے والد جو موظف گورنمنٹ ملازم تھا اس کے وظیفہ کی رقم ہڑپ لیتا تھا اور باپ کو پریشان کیا کرتا تھا۔ 27ستمبر کی رات کاشی رام کو اس کے باپ گنگادھر نے اس کی حرکت پر ڈانٹ ڈپٹ کی تھی جس پر کاشی رام نے اپنے باپ کو حالت نشہ میں کیروسین ڈالر کر آگ لگادی تھی۔ سرکل انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ساتھ کامیاب تحقیقات کرنے پر ملزم کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔