آرمور میں بلدی انتخابات کی سرگرمیاں

آرمور /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں بلدیہ انتخابات کیلئے پہلے دن کوئی نامنیشن داخل نہیں کیا گیا لیکن نامنیشن داخل کرنے کے دوسرے دن 23 وارڈس کے منجملہ 6 نامنیشن فارم داخل کئے گئے ۔ جس میں نمبر 2 وارڈ کیلئے ٹی آر ایس سے تعلق رکھنے والی جی سجاتا ، نمبر 3 سے ایم لنگنا ( ٹی آر ایس ) 4 نمبر وارڈ سے تلگودیشم پارٹی ٹاون صدر نرسمہا ریڈی 7 وارڈ سے وی لکشمی 17 نمبر وارڈ سے دیال نامی شحص نامنیشن فارم داخل کئے ۔ اس طرحکل تک ٹی آر ایس ، کانگریس و دیگر پارٹیوں سے پارٹی امیدواروں کا مکمل طور پر انتخاب عمل میں نہیں لایا گیا تاکہ پارٹی بی فارم ان کے حق میں ہو ۔ ٹی آر ایس ، کانگریس پارٹی میں ایک وارڈ سے 3 تا 4 امیدوار پارٹی ٹکٹ کے دعویدار ہونے کی وجہ امیدواروں کے انتخاب میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور یہ بھی بات زیر گشت ہے کہ اگر پارٹیز صحیح امیدوار کا انتخاب نہ کرنے پر پارٹی کارکن دوسری پارٹیوں میں شمولیت کا قوی امکان ہے کیونکہ اسمبلی اور پارلیمنٹ کے انتخابات قریب ہونے کی وجہ سے پارٹیوں کے اعلی سطح کے قائدین کی نظر اس انتخابات پر مرکوز ہے ۔ اس کے علاوہ تلگودیشم پارٹی ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داری بھی اپنے پارٹی امیدوار کے انتخاب کیلئے مصروف ہے ۔ اس کے برعکس مسلم اقلیتی چاہ رہی ہے کہ تمام پارٹیاں مسلم اکثریتی وارڈس میں مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دے ۔ اس سے قبل ہوئے انتخابات کی طرح مسلم کینڈیڈ کو نظر انداز نہ کریں ۔