آرمور میں ایک کلو گانجہ ضبط

آرمور:7؍نومبر(سیاست ڈسٹرک نیوز)آرمور ڈیویژن کے موپکال کے وینچر یال موضع میں غیر قانونی طورپر گانجہ کی فروخت کی اطلاع پر آبکاری سرکل انسپکٹر رگھو نے اپنے عملے کے ساتھ وینچریال کا دورہ کرتے ہوئے باپو ریڈی کے مکان پر دھاوا کیا اور ا س کے قبضہ سے ایک کلو گانجہ ضبط کیاگیا اور باپو ریڈی کے اوپر مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیاگیا ۔ سرکل انسپکٹر رگھو نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس کاروائی میں دو سب انسپکٹر ، چارہیڈ کانسٹیبل، دو کانسٹیبل نے حصہ لیا۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کوئی بھی فرد غیر قانونی حرکت کریں تو اس کی اطلاع پولیس کو دیں ۔ اطلاع دینے والے افراد کی شناخت کو راز میں رکھا جائے گا۔