آرمور میں امن کمیٹی کا اجلاس

آرمور /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ماہ رمضان میں رات کے اوقات میں دوکانات ، ہوٹلیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے ۔ امن کمیٹی آرمور کے اجلاس میں مرکزی کمیٹی آرمور کی اے سی پی شیوا کمار سے نمائندگی صدر مرکزی کمیٹی اشفاق احمد سکریٹری عبدالرحمن نے امن کمیٹی اجلاس کے موقع پر اس نہایت ہی اہمیت رکھنے والے ماہ رمضان میں دوکانیں ہوٹلیں کھلے رکھنے کی اجازت کیلئے تحریری نمائندگی پیش کی ۔ اس کے علاوہ اس امن کمیٹی اجلاس سے اے سی پی آرمور نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمصان امن کے ساتھ منائیں اور تمام افراد ہمیشہ کی طرح ایک دوسرے کی عیدوں میں تعاون کریں اس موقع پر انہوں نے آرمور میونسپل عہدیداروں سے کہا کہ مساجد اور عیدگاہ کے قریب روشنی کا ا نتظام کریں ۔ صاف صفائی کا خیال رکھیں ۔ اس اجلاس میں اے سی پی شیوا کمار ایس ایچ او سیتارام صدر مرکزی کمیٹی آرمور اشفاق احمد سکریٹری عبدالرحمن خازن عبدالرحیم کے علاوہ عبدالحکیم اور مختلف تنظیموںکے ذمہ دار افراد سیاسی قائدین نے شرکت کی ۔