آرمور میں افطار پارٹی کا انعقاد

آرمور ۔ 17 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میں وقف بورڈ ڈائرکٹر عثمان علی خصرمی کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ افطار پارٹی مسجد اہلحدیث سعید آباد کے بازو احاطہ میں رکھی گئی اس موقع پر مہمانان خصوصی کی حیثیت سے آرمور انجمن تنظیم المسلمین مرکزی کمیٹی کے صدر محمد فصیح الدین ، آرمور ڈی ایس پی ، آکولا رام ریڈی ، کانگریس ضلعی اقلیتی صدر سمیر احمد ، میونسپل کمشنر آرمور ، سی وی ایس راجو کے علاوہ ریونیو عہدیدار بھی شرکت اس کے علاوہ تلگو اردو پرنٹ میڈیا الکٹرانک میڈیا کو اس دعوت افطار میں مدعو کیاگیا ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین محمد حبیب الدین ، محمد فہیم ، کونسلر آرمور محمود علی ، محمد عتیق کے علاوہ محمد اکبر علی دیگر موجود تھے ۔