آرمور ۔12جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور میں مجلس ختم نبوت شاخ آرمور کی جانب سے جلسہ بعنوان ’’ ہم رمضان کیسے گذاریں‘‘ 13جون بروز ہفتہ بوقت بعد نماز عشاء مسجد سکینہ آرمور شاستری نگر میں مقرر ہے ۔ جلسہ کی صدارت مولانا محمد کبیر الدین مظاہری کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا محمد مصدق القاسمی حیدرآباد ہوں گے ۔ حافظ شیخ ابراہیم کی تلاوت کلام پاک سے اس جلسہ کا آغاز ہوگا