آرمور /26 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور منڈل کے علاقے آرمور پرکٹ ، مامڑپلی اور دیگر میں یوم جمہوریہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس طرح آرمور منڈل سرکاری مدارس کالجس و دفاتر پر یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی انجام دی گئی اور پروگرامس بھی منعقد کئے گئے ۔ اس طرح آرمور تحصیلدار دفتر پر تحصیلدار سریدھر ایم پی ڈی دفتر پر ایم پی ڈی او آرمور ڈی ایس پی دفتر ، ڈی ایس پی اے رام ریڈی ، میونسپل دفتر پر میونسپل چیرمین سواتی سنگھ ببلو ایم آئی او دفتر پر ایم آئی او راجا گنگارام ، گرام پنچایت پرکٹ پر سرپنچ وجیا لکشمی ، گرام پنچایت مامڑپلی پر سرپنچ روی گوڑ کے علاوہ بلو برڈس ماڈل ہائی اسکول زراعت نگر میں پرنسپال محمد فصیح الدین اور مختلف مدارس میں صدر مدرسین نے پرچم کشائی انجام دی ۔