آرمور ۔9 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آرمور میونسپل کمشنر سی وی این راجو کی بہترین کارکردگی پر انہیں حیدرآباد طلب کرتے ہوئے توصیف نامہ عطا کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب آر امور میونسپل کمشنر سی وی این راجو آرمور بلدیہ دفتر پر اپنی بہترین کارکردگی نبھاتے ہوئے اس سال جائیداد ٹیکس ( مکان ٹیکس ) 95 فیصد نشانہ کو عبور کیا اور آرمور میونسپل دفتر میں دیگر عملے کے ساتھ ان کا اچھا تال میل ہے اس طرح انہیں حیدرآباد طلب کرتے ہوئے سی ڈی ایم اے جناردھن ریڈی کے ہاتھوں توصیف نامہ حوالے کیا گیا انہوںنے اس توصیف نامہ حاصل کرتے ہوئے بتایا کہ میری بہترین کارکردگی میں میونسپل چیرمین سوائی سنگھ ببلو اور میونسپل کے دیگر عہدیداروں کے تعاون کا نتیجہ ہے ۔