آرمورمیں 24 اپریل کو ختنہ کیمپ

آرمور ۔ 21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی آرمور یونٹ کی جانب سے 24 اپریل بروز اتوار صبح 9 بجے تا ایک بجے بمقام دفترجماعت اسلامی ہند آرمور نزد مسجد ٹیک مقرر ہے رکن جماعت اسلم بن محسن نے بتایا کہ ختنہ نارمل بغیر پٹی کے کئے جائیں گے ۔ جس میں کم تکلیف ہوگی ۔ ختنہ کے فوری بعد خون کا نکلنا بند ہوگا بتیا کہ ختنہ کے 24 گھنٹے بعد بچہ کپڑے پہن سکتا ہے بتایا کہ ختنہ فیس 2000 کے بجائے رعایتی میں صرف 500 روپئے معہ ادویات کے ساتھ جو بھی حضرات بچوں کے ختنہ کرانا چاہتے ہوں وہ تفصیلات رجسٹریشن کیلئے محمد عبدالجبار ( امیر مقامی جماعت اسلامی) ، عبدالرحمن خالد کے علاوہ ان نمبرات پر ربط پیدا کریں ۔ 9440533198, 9848839831, 7386127275 اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹرس سے خدمات حاصل کی جارہی ہے ۔