آج کے سی آر کے جلسہ میں شرکت کیلئے عوام بے چین: جیون ریڈی
آرمور ۔/2 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد مستقر پر ہونے والے آشیرواد نامی جلسہ میں کارگذار وزیر اعلی کے چندر شیکھر رائو شرکت کریں گے آرمور حلقہ اسمبلی سے 30ہزار افراد کی شرکت یقینی آرمور حلقہ اسمبلی میں اپوزیشن کا صفایہ ان خیالات کا اظہار سابقہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے اپنی رہائش گاہ پر آرمور میں پریس میٹ کے دوران کیا ۔ آگے بتا تے ہوئے کہا کہ سابقہ میں 70سال میں نہ ہونے والے ترقیاتی کام 4سال کے دوران کئے گئے غری لڑکیوں کی شادی کیلئے شادی مبارک کلیان لکشمی ، عوان کو مشن بھگیرتا کے تحت پانی سہولت ، کسانوں کو قرض کی معافی، رعیتو بھیما اسکیم کے تحت پانچ لاکھ کی امداد، رعیتو بندھو اسکیم کے تحت فی ایکر زرعی اراضی کیلئے چار ہزار روپئے اسکے علاوہ آرمور میں 70سالوں میں کانگریس اور تلگو دیشم کے قائدین سے نہ ہونے والے ترقیاتی کام ، ریوینیو ڈیویژن کا قیام، 100بستروں کا دواخانہ ، آرمور کی عوام کو فلٹر پانی بہم پہنچانے کیلئے 150کروڑ کی منظوری ، اقامتی اسکولس کا قیام اور مختلف ترقیاتی کام کئے گئے اور اسمیں تمام طبقات کا احاطہ کیا گیا ان تمام ترقیاتی کام کو دیکھ کر آرمور حلقہ اسمبلی کی عوام ٹی آر ایس حکومت سے خوش ہے اور کے سی آر کے 3اکٹوبر کو نظام آباد گر گراج کالج میدان میں ہونے والے عوامی جلسہ میں شرکت کیلئے بے چین ہیں اور تیس ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے جیون ریڈی نے تمام طبقات سماجی و فلاحی تنظیموں کے ذمہ داروں سے شرکت کی اپیل کی۔