لندن۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال پریمیئر لیگ میں ہوئے میچ میں آرسنل کی ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد لائسسٹر سٹی کو 1-0 گول سے شکست دی ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں آرسنل کی ٹیم کا مقابلہ لائسسٹر سٹی کیساتھ ہوا،دونوں ٹیموں نے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔میچ کے دوسرے ہاف میں آرسنل نے مخالف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں 86 ویں منٹ میں انہیں پہلی کامیابی مل گئی۔ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد لائسسٹر کی ٹیم نے واپسی کی بھرپور کوشش کی جو ضائع گئی۔