صوفے بسا اوقات سیٹنگ یا ڈرائنگ روم کے علاوہ بیڈروم میں بھی رکھے جاتے ہیں۔ تاہم لونگ روم میں رکھے جانے والے صوفے یقیناً بنیادی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں کہ ان کا ڈیزائن کیسا ہونا چاہئے اور آ یا ان کا رنگ باقی فرنیچر اور دیواروں کے ساتھ میل کھاتا ہو۔
توازن کی غرض سے صوفوں کے تکیے یا کشن اور دیگر سجاوٹی اشیا گہرے رنگ کی استعمال کی جائیں تو امتزاج خوبصورت لگتا ہے۔ اگر آپ کی جیب سال دو سال بعد صوفے تبدیل کرنے کی اجازت دیتی ہو تو جدید ڈیزائن کے کریم ، کافی ، کیمیکل اور سفید رنگ کے صوفے استعمال کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔