آرائش حسن کے مفید نسخے رنگ نکھارنے کیلئے

لیموں کے رس اور ہلدی کا پیسٹ بنا کر چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں دس منٹ بعد ہلکے ہاتھوں سے مساج کرکے اسے اتار دیں اور صاف پانی سے چہرہ دھولیں۔ اس سے رنگت نکھرتی ہے۔٭ شہد اور خوبانی کا گودا چہرے پر لگانے سے رنگت نکھرتی ہے اور روئیں بھی صاف ہوتے ہیں۔ ٭ رات کو سونے سے پہلے اصلی شہد اور بالائی باہم ملا کر چہرے پر لگائیں۔ اس سے چہرے کے داغ دھبے اور دانے دور ہوتے ہیں

اور رنگت نکھرتی ہے۔٭ لیموں کا رس ایک تولہ، روغن زیتون دو تولہ اور روغن بادام دو تولہ لیں۔ تینوں آمیزوں کو رات میں سوتے وقت چہرے اور بازوؤں پر ملیں۔ چند دنوں میں رنگت نکھر جائے گی۔
پلکیں لمبی اور گھنی کرنا:٭ پلکوں کی جڑوں میں روئی کی مدد سے صاف کیا ہوا کیسٹر آئیل لگائیں۔٭ خالص شہد اور کیسٹر آئیل کو ہم وزن لے کر ملا رکھ دیں۔ ہر روز لگائیں۔ 15 سے 20 دنوں میں خاطرخواہ فائدہ ہوگا۔ خالص شہد اور عرق گلاب ملا کر پلکوں پر لگائیں۔
بھنویں گھنی کرنا٭ سرمہ سیاہ ایک تولہ، زیتون کا تیل ڈھائی تولہ لیں دونوں کو اچھی طرح ملالیں۔ روز بھنوؤں پر لگائیں۔٭ صرف زیتون کے تیل سے مالش کیا کریں اس سے بھی فائدہ ہوگا۔