شمس آباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک خاتون مسافر کے قبضہ سے آدھا کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب زینت بیگم آج صبح ایمیریٹ فلائیٹ نمبر EK-526 کے ذریعہ دبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچی ان کی تلاشی لینے پر اس کے برقعہ میں سے چار سونے کے بسکٹ جملہ آدھا کیلو جن کی مالیت 15 لاکھ روپئے کو ضبط کرتے ہوئے خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے مزید تحقیقات کے لیے حیدرآباد کسٹمس آفس منتقل کردیا گیا۔