آدھار بائیو میٹرک ڈیٹا پر سائبر حملہ نہیں

نئی دہلی۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حق معلومات قانون کے تحت پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یو آئی ڈی اے آئی نے کہا کہ آدھار کارڈ رکھنے والوں کے اہم بائیو میٹرک ڈیٹا پر اب تک کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا ہے۔ یونیک ایڈنٹٹی فکیشن اتھاریٹی آف انڈیا نے تاہم اپنے تازہ سائبر سکیورٹی اصولوں کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کیا۔ آدھار کارڈ کا ریکارڈ قومی سلامتی سے مربوط ہے جس کو ظاہر نہیں کیا جاسکتا۔ آر ٹی آئی کے قانون کے تحت پوچھے گئے سوال پر بتایا گیا کہ یو آئی ڈی اے آئی کے ریکارڈ کو محفوظ کیا جاتا ہے، اس پر اب تک کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا ہے۔ تقریباً 114 کروڑ ہندوستانیوں کے ڈیٹا کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ بنگلور اور مانیر میں 6000 سرورس واقع ہیں۔