آدرش اسکول کا معائنہ

کتھلا پور ۔ 3۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ابراہیم پٹنم منڈل کے مستقر ابراہیم پٹنم میں آدرش اسکول کا بروز منگل زیڈ پی ٹی سی شریمتی جی سنیتا سرپنچ نے معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مڈ ڈے اسکیم کی تفصیلات اور انتظامات ، پینے کے پانی کی سہولت اور دیگر مسائل کے تعلق سے جانکاری حاصل کی ۔ اسکول میں اساتذہ کی کمی کے تعلق سے عہدیداروں کے علم میں بات لائی گئی ۔ زیڈ پی ٹی سی شریمتی سنیتا نے یہ بات کہی ۔ طلباء نے زیڈ پی ٹی سی شریمتی سنیتا کو مختلف مسائل سے واقف کروایا اور نہوں نے مسائل کی یکسوئی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرنے کا تیقن دیا ۔