آدتیہ ناتھ ناقابل چیف منسٹر : ایس پی

بدایوں(یوپی)۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سینئر قائد رام گوپال یادو نے آج الزام عائد کیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ ’’ناقابل‘‘ چیف منسٹر ہیں اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے اردھ کمبھ کے دوران گناہ کیا تھا۔ 2017ء میں حکومت ِ یو پی نے کہا تھا کہ اردھ کمبھ میلہ کے مماثل ہے جو مہاراشٹرا میں منعقد کیا جاتا ہے۔

انتخابی خلاف ورزیوں کے جرم میں 112 ایف آئی آر درج
نئی دہلی۔ 3 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 112 ایف آئی آر آج کی تاریخ تک مختلف سیاسی پارٹیوں اور دیگر کے خلاف انتخابی خلاف ورزیوں کے جرم میں درج کئے گئے ہیں جن میں سے 88 آئندہ لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہیں۔