فیفا ورلڈ کپ
رونالڈو سے پرتگال کو قوی توقعات
سارنسک۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) آخری 16 ٹیموں میں جگہ بنانے کے لئے پرتگال اور ایران کا مقابلہ ہونے والا ہے جس میں سارے شائقین کی توقعات کریسٹیانو رونالڈو پر لگی ہوئی ہے اور ایرانی شائقین کی توقعات پرتگال کے سابق کوچ اور ایران کے موجودہ مینیجر کارلوس کویروز میں ٹکی ہوئی ہیں۔ کارلوس اور رونالڈو کا ساتھ چار ورلڈ کپ سے ہے اور رونالڈو سے ان کی ملاقات 2003ء سے ہے جبکہ رونالڈو نے مانچسٹر یونائٹیڈ کیلئے ایک نوجوان کھلاڑی کی حیثیت سے پہلی بار حصہ لیا تھا۔ 65 سالہ کارلوسنے پہلی دفعہ الیکس نرگوسن جو ریئل میڈرڈ کے انچارج ہے، کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس دوران رونالڈو نے بھی 2009ء کلب میں داخلہ لیا تھا جہاں پر کارلوس سے ان کی ملاقات ہوئی، لیکن 2010ء ورلڈ کپ دوسرے راؤنڈ میں پرتگال کی شکست کے بعد رونالڈو اور کارلوس میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے کیونکہ رونالڈو نے شکست کی ذمہ داری کارلوس کے سَر ڈال دی تھی۔ چار سال قبل پرتگال کو برازیل کے ساتھ شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا لیکن روس کے فیفا ورلڈ کپ کے مقابلوں میں رونالڈو ویسے جملہ 4 گولس بناکر اپنی ٹیم کو استحکام بخشا ہے۔ مراقش کی شکست کے بعد گروپ بی میں اسپین کے ساتھ پرتگال کے 4 پوائنٹس کے ساتھ اوپر ہے چنانچہ رونالڈ نے کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ ہم گروپ بی میں اپنی محنت اور کارکردگی کے باعث اپنے مقام کو برقرار رکھیں گے اور ہاں اگر ہم ایسے مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں پر کھیل سے باہر ہوجانے کا خطرہ محسوس ہورہا ہے تو اس بارے میں سوچا جائے گا۔ گولڈن بوٹ ایوارڈ ( جو اچھا اسکور کرنے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے) کو حاصل کرنے کیلئے رونالڈو اور رومیلو لوکاکو کے درمیان سخت مسابقت درپیش ہے۔ ارجنٹینا جو گروپ ڈی میں سب سے آخر میں ہے۔ اس کے کھلاڑی لائنل میسی گولڈن بوٹ ایوارڈ کیلئے خارج ہوچکے ہیں۔ پرتگال کے 33 سالہ کوچ فرنانڈو سانٹیوز نے اپنی قابلیت اور مدبرانہ صلاحیت سے اپنی ہر ٹیم کو جتانے کیلئے وثیقہ برداشت نہ چھوڑنے کا تہہ کرلیا ہے۔ اے ٹیکو ماڈریڈ کوچ ڈیکو ساتم دن، سابق ارجنٹینا کے میڈ فیلڈر نے اپنے یہاں میں کہا ہے کہ وہ کارکردگی کے لحاظ سے رونالڈو کو میسی پر ترجیح دیتے ہیں۔ سیام ون نے مزید کہا کہ میسی بہترین کھلاڑی اس کے لئے ہیں کہ وہ اعلیٰ درجہ کے کھلاڑیوں میں ہمیشہ گھرے رہتے ہیں (بارسلونا میں)۔ پرتگال ٹیم کے گول محافظ کھلاڑی پے پے جو ریئل میڈرڈ میں رونالڈو کے ساتھ رہے ہیں کہا کہ وہ فخر محسوس کرتے ہیں کہ رونالڈو جیسا کھلاڑی ان کی ٹیم میں شامل ہے۔