آخری پنالٹی کے وقت بیوی اوربیٹیاں ذہن میں تھیں:راکیٹچ

نزنی نوفگورڈ۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )کروشائی اسٹارکھلاڑی ایوان راکیٹچ نے کہا ہے کہ اسپین کیخلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ میں آخری پنالٹی لگانے کی تیاری کرتے وقت وہ صرف اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے متعلق سوچ رہے تھے کیونکہ انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ جو شخص اختتامی لمحات میں اس میچ کا فیصلہ کرے گا وہ آپ ہی ہوں گے۔ایوان راکیٹچ نے تسلیم کیا کہ یہ ان کے کیریئر کا ابھی تک سب سے جذباتی میچ تھا جس میں سب کچھ داؤ پر لگا ہوا تھا۔ کوارٹر فائنل میں رسائی پر انہوں نے کہا کہ کروشیائی ٹیم ایک نیا باب رقم کرنے جا رہی ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ بھی اس کا حصہ ہیں کیونکہ ورلڈ کپ 1998ء میں تیسرمقام حاصل کرنے والی ٹیم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اس ریکارڈ کو برابر یا پہلے سے بہتر کرلے ۔