ایڈنبرا۔11جون (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان گیارہ سال کے طویل عرصے بعد مقابلہ ہوگا جس کے پیش نظر پاکستان اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کے ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر دھا ک بٹھانے کے خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق بیٹنگ میں اوپنر فخر زمان ،احمد شہزاد ،فہیم اشرف اور حارث سہیل امیدوں کے محور ہوں گے۔کپتان سرفراز احمد نے میزبان ٹیم کو تر نوالہ سمجھنے کی غلطی سے اجتناب کی ہدایت دی ہے جیسا کہ اس نے کل انگلینڈ کو واحد ونڈے میں حیران کن شکست شے دوچار کردیا جس کا کسی نے گمان بھی نہیں کیا تھا۔اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دیکر نہ صرف پاکستان کے لئے خطرہ کی گھنٹی بجادی ہے بلکہ شائقین کو بھی مسابقتی مقابلے کی امید ہوگئی ہے۔