آج نلگنڈہ میں چندر شیکھر راؤ کا خطاب

نلگنڈہ ۔ /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنہری تلنگانہ اور بدعنوانیوں سے پاک عوام کے خوابوں کی تکمیل کیلئے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی امیدوار مسٹر ڈی نرسمہا ریڈی نے عوام سے اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بانی صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راؤ انتخابی جلسہ عام کا /16 اپریل بوقت 5 بجے ابھینوا اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس خصوص میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

حصول تلنگانہ کی جدوجہد میں عوام کے ساتھ رہتے ہوئے عوامی جذبات کے مطابق علحدہ ریاست کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والے قائد مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہی ہیں نئی ریاست میں عوام کے خوابوں کے مطابق کام کرتے ہوئے تلنگانہ کی پسماندگی کو دور کرنا ٹی آر ایس سے ہی ممکن ہے لوک سبھا حلقہ نلگنڈہ و اسمبلی حلقہ کے ٹی آر ایس امیدوار کے راجیشور ریڈی ، ڈی نرسمہا ریڈی نے منڈلوں اور شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلارہے ہیں ۔ گھرگھر پہونچ کر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے جدوجہد میں آگے رہتے ہوئے ریاست قائم کرنے والوں کو ہی عام انتخابات میں بھرپور تائید کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کررہے ہیں ۔ ان قائدین نے بتایا کہ صدر ٹی آر ایس کے دورہ نلگنڈہ کے موقعہ پر زبردست ریالی کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔