آج فٹبال کوچنگ کیمپ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 25 فبروری (راست) سابق گول کیپر عباس یونین سید حسن عباس ہاشم عابدی کے مطابق 26 فبروری کمسن بچوں کیلئے فٹبال کوچنگ کیمپ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ میر علمدار علی کوچ، سینئر اسٹیٹ پلییر سید اکبر عابدی، میر محسن علی خاں میثم اور سید حسن نواز گول کیپر عباس یونین کی خدمات دستیاب رہیں گی۔

بلال کی نصف سنچری رائیگاں
حیدرآباد ۔ 25 فبروری (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اے فور ونڈے مقابلہ میں ایچ یو سی سی کیلئے محمد بلال احمد نے 8 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رنز بناتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور 176 رنز میں کلیدی رول ادا کیا لیکن حیدرآباد سینئرس نے 177 رنز بناتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ۔ مقابلہ میں حیدرآباد کے بولر سید غوث نے 25 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔