چٹگانگ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئنٹی 20 کے عالمی نمبر ایک ٹیم سری لنکا کا کل جنوبی افریقہ سے مقابلہ مقرر ہے لیکن اس مقابلہ سے قبل جنوبی افریقہ کیلئے خوشخبری یہ ہیکہ اس کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور دنیا کے نمبر ایک فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے فٹنس ٹسٹ لیا جائے گا‘حالانکہ دونوں ہی کھلاڑیوں نے آج نیٹ پراکٹس کی تاہم وہ صد فیصد فٹ دکھائی نہیں دیئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈوپلیسی نے کہا کہ رواں ہفتہ میرے اور اسٹین کے لئے مشکل رہا لیکن کل مقابلے سے قبل فٹنس ٹسٹ کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔زخمی ہونے کی وجہ ڈوپلیسی ٹیم کے دونوں وارم اپ مقابلوں میں شرکت نہیں کرپائے تھے۔